ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں بھاونہ جٹ نے ٹوکیو اولیمپکس گیمز میں جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ نیشنل ریس واک چیمپیئن شپ میں 20 کلومٹر ریس واک میں ایک نیا رکارڈ قائم کیا ہے۔
چوبیس سالہ بھاونہ ریاست رجستھان سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے ایک گھنٹہ 29 منٹ اور 54 سیکنڈز میں نے ساتویں بار نیشنل ریس واک چیمپیئن شپ میں جیت درج کی ہے، اس کےساتھ انہوں نے اولیمپک کے لیے بھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
واضح رہے کہ اولمپک میں حصہ لینے کے لیے 1 گھنٹہ اور 31 منٹ میں ریس مکمل کرنی ہوتی ہے۔ بھاونہ کا پچھلا رکارڈ اگر دیکھیں تو انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں 1 گھنٹہ 38 منٹ اور 30 سیکنڈ میں یہ ریس مکمل کی تھی۔
اس بیچ پرینکا گوسوامی اولیمپک میں جیت درج کرنے میں ناکام رہی، انہوں نے ایک گھنٹہ 31 منٹ اور 36 سیکنڈ میں اپنی ریس مکمل کی تھی۔
وہیں مردوں میں سندیپ کمار میں اولیمپکس میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتے لیکن بہت پاس سے رہ گئے۔ انہوں نے اپنی ریس ایک گھنٹہ 21 منٹ اور 34 سیکنڈ میں مکمل کی ہے جبکہ مردوں کے زمرے میں ریس مکمل کرنے کے لیے ایک گھنٹہ اور 20 منٹ کا وقت تھا۔
کمار اب جاپان میں اگلے ماہ ہونے والی ایشین ریس واک چیمپینشپ میں ٹوکیو اولمپکس کے لئے جگہ پر مہر لگانے کی کوشش کریں گے۔
وہیں کمار نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا 'وہ آگے اپنے کھیل کو اور بہتر بنانے کے لیے پریکٹس کریں گے اور ایشین راہ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے کے لیے کوشش کریں گے'۔