ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دن کے بارہ بجےجے پور میٹرو ٹرین فیز ون-بی کا افتتاح کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی اب جے پور میٹرو میں 11 اسٹیشنز ہو جاےئیں گے۔
اس سے قبل فیز ون-اے کے تحت ، مان سروبر سے چاند پول تک 9 اسٹیشنز پر میٹرو چلتی تھی۔
اب چاندپول سے بڑی چوپڑ تک بھی دو نئے اسٹیشن تعمیر کیے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ اشوک گہلوت آج دوپہر 12 بجے انڈر گراؤنڈ میٹرو کا افتتاح کریں گے۔
کورونا کی وبا کی وجہ سے میٹرو کے سفر میں بہت سی تبدیلیاں کی گئیں۔
میٹرو میں سفر کرنے والوں کو ٹکٹ یا سکے نہیں دیئے جائیں گے، بلکہ انہیں ایک ٹریول اسمارٹ کارڈ فراہم کیا جائے گا۔
میٹرو فیس ون بی کی تعمیر سنہ 2014 میں شروع ہوئی تھی، اور تعمیر کا مارچ 2018 میں مکمل ہونا تھا۔ تاہم ڈھائی برس کے بعد یہ کام مکمل ہوچکا ہے۔
اس کی تعمیر میں ایک ہزار 126 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ تاہم اس شہر کے عام لوگوں کو اس طرح ملے گا کہ اب وہ صرف 26 منٹ میں 11 اشاریہ 3 کلومیٹر کا سفر کرسکیں گے اور اس کا کرایہ محض 26 روپئے ہے۔
اس سے قبل میٹرو سے 21 ہزار مسافر یومہ سفر کر رہے تھے، اب یہاں 45 ہزار مسافر یومیہ سفر کر پائیں گے۔