ETV Bharat / state

کروڑوں روپے کی جعلسازی کرنے والے تین ٹھگ گرفتار

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 7:43 AM IST

خصوصی آپریشن گروپ )ایس او جی( کی سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ نے ایک بڑی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے گجرات کے شہر احمد آباد سے تین ٹھگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے ٹھگوں نے غیر ملکی خواتین کے نام پر فرضی ای میل آئی ڈی بناکر راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک تاجر کو دو مختلف کمپنیوں کا سپلائر بنانے کے نام پر کروڑوں روپے کی جعلسازی کی۔

three thugs arrested in jaipur rajasthan
کروڑوں روپے کی جعلسازی کرنے والے تین ٹھگ گرفتار

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک تاجر سے دو مختلف کمپنیوں کا سپلائر بنانے کے نام پر کروڑوں روپے کی جعلسازی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ٹھگوں نے غیر ملکی خواتین کے نام پر فرضی ای میل آئی ڈی بناکر جعلسازی کرتے تھے۔

بتا دیں کہ پروسیسنگ فیس کے نام پر تاجر سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کی گئی۔ دھاندلی کا ادراک ہونے پر کاروباری شخص کی جانب سے ایس او جی میں شکایت درج کرائی گئی۔

ایس او جی کے ذریعے اس پورے واقعے پر گہری تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی خواتین کے نام پر بنائی گئی ای میل آئی ڈی پوری طرح سے فرضی ہے۔ ایس او جی کی سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ نے گہری تحقیقات کیں اور تب جب کر ٹھگوں کا پتہ چلا۔

جب ٹھگ گجرات کے احمد آباد منتقل ہوئے تو ایس او جی کی ٹیم نے احمد آباد میں چھاپہ مارا اور تین ٹھگوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس او جی نے اس پورے واقعہ میں عارف، ساجد اور نظام الدین عرف نظام بھائی کو گرفتار کیا ہے۔

نامیاتی سیڈز اور برٹان لکوڈ کی فرنچائزی دلانے کے نام پر ملزمین نے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ٹھگی کی۔ دھوکہ دہی کے اس پورے واقعے میں کچھ اور افراد ملوث ہیں، جن کے بارے میں ایس او جی کے ذریعہ معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ اسی دوران ملزم کو احمد آباد سے گرفتار کرنے کے بعد ایس او جی ہیڈ کوارٹر جے پور لایا گیا ہے۔ جہاں ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جس میں کچھ دیگر مقدمات سے پردہ اٹھنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.