اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں ہاتھی کے دانتوں کی اسمگلنگ کے الزام میں تین ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات نے ہاتھی دانت کی اسمگلنگ کے معاملے میں پکڑے گئے تین ملزموں کو نصیر اباد کورٹ میں پیش کیا, جہاں سے انہیں 14 روز عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
وہیں دوسری جانب محکمہ جنگلات نے ملزموں سے ضبط موبائل فون کو فارنسک جانچ کے لیے بھی بھیج دیا گیا ہے۔اس کے بعد ہی اس کالا بازاری کا بڑا راز فاش ہونے کی امید ہے۔
غور طلب ہے کہ بت کے روز محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے شہر کے تمیزی روڈ پر ایک پرائیویٹ اسکول کے پاس دبیش دے کر تین ملزمان کو ہاتھ کی سمگلی کے الزام میں درفتار کیا تھا ان کے پاس سے قریب 45 سینٹی میٹر لمبا اور ایک کلو وزنی ہاتھی کا دانت برامد کیا گیا تھا, ان کے پاس نہ کوئی قانونی دستاویز پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:گوگامیڑی قتل معاملہ: تینوں ملزمین گرفتار، اس طرح رچی گئی تھی خوفناک سازش
محکمہ جنگلات کی ٹیم نے مذکورہ کاروائی وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بورڈ سے موصول ہونے والی اطلاع کی بنیاد پر کی تھی, محکمہ جنگلات کی ڈی ایف او ابھیمنیو سہارن نے کہا کہ ہاتھی دانت کو دہرادون کی لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔اس سے یہ واضح ہو جائے گا کہ ہاتھی دانت ایشیائی ہے یا افریقی۔