ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امریتا دوہن نے بتایا کہ اجتماعی عصمت دری کیس Rajasthan Serial Gang-Rape Cases کے مفرور ملزم جمنا شنکر مینا کو ممبئی سے اور پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے منصوبہ معاملے میں فرار پرکاش مینا اور ایک بچے سے زیادتی کرنے والے شخص کو نزدیک کے جنگل سے پکڑلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
خاتون کی جنسی زیادتی کے معاملے میں معطل ڈی ایس پی کے خلاف کیس درج
انہوں نے بتایا کہ 18 جنوری کو تھانہ دریاود علاقے میں ایس آر پٹرول پمپ میں ڈکیتی ڈالنے کا منصوبہ بنا رہے چار ملزمین پشکر کیر، دیپک کیر، دیپک کیر اور پالیا عرف پرکاش مینا کو پولیس نے اس گرفتار کر کے غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے تھے۔ جن کے پاس ملے موبائل سے راہ چلتی قبائلی لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
یو این آئی