ETV Bharat / state

Oxygen Pipeline Theft in Alwar راجستھان میں اسپتال سے آکسیجن کی پائپ لائن چوری - الور میں چوروں نے آکسیجن پائپ لائن کاٹی

راجستھان کے الور میں چور چوری کرنے کے لیے اسپتال میں داخل ہوئے۔ وہاں انہوں نے آکسیجن کی سپلائی پائپ لائن چوری کرنے کی کوشش کی۔ گارڈ کی سمجھ داری کی وجہ سے دو چوروں کو پکڑ لیا گیا۔

راجستھان میں اسپتال سے آکسیجن کی پائپ لائن چوری

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 3:36 PM IST

الور: راجستھان کے الور شہر میں سرکاری خواتین اسپتال کے احاطے سے آکسیجن سپلائی پائپ لائن چوری کرنے کی کوشش اور گارڈ کی سمجھ داری کی وجہ سے دو چوروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیاگیا ہے۔ ملنے والی اطلاعات کے مطابق دیگر افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ لیکن چوروں کی آکسیجن سپلائی لائن اکھاڑ کر چوری کرنے کی کوششوں سے 20 سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔اسپتال انتظامیہ نے بروقت متبادل انتظامات کئے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آنے دیا۔ اسپتال کے اسٹاف نے فوری طور پر اس کی اطلاع کوتوالی پولیس اسٹیشن کو دی۔ اس کے بعد تھانہ کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی اور واقعہ کا جائزہ لیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شہر کے گیتا نند شیشو اسپتال میں اتوار کی دیر رات پیش آیا۔ ہسپتال کے احاطے میں نصب آکسیجن سپلائی پائپ لائن چوری کرنے کی کوشش میں چوروں نے اسے کاٹ دیا۔ اس وقت اسپتال کے ایف بی این سی وارڈ میں داخل 20 بچے آکسیجن سپورٹ پر تھے۔ آکسیجن کی سپلائی اچانک بند ہونے سے بچوں کو پریشانی ہونے لگی۔ عملے نے لوگوں کی مدد سے اسپتال کے احاطے میں رکھے 10 آکسیجن سلنڈروں کو ایف بی این سی وارڈ میں منتقل کیا اور وہاں نومولود بچوں کو آکسیجن فراہم کی گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر لائن کی مرمت کی کیونکہ یہ آکسیجن لائن پی او ڈبلیو، آئی سی یو اور ایف بی این سی کے مریضوں کے لئے سپلائی ہو رہی ہے، ایسے میں کچھ دیر کے لیے زندگی مشکل میں آگئی تھی۔ ایسے میں جلدی سے اسپتال کا عملہ موقع پر پہنچا۔ 10متبادل سلنڈروں کا انتظام کر کے مریضوں کو فوری طور پر آکسیجن مہیا کرائی گئی۔اسپتال کے ٹیکنیشن نے بھی فوری طور پر ٹوٹی ہوئی آکسیجن گیس لائن کو دوبارہ جوڑ کر آئی سی یو میں آکسیجن کی سپلائی بحال کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: CID to Investigate Gaya Oxygen Cylinder Theft: آکسیجن سلنڈر چوری کی تحقیقات سی آئی ڈی کو سپرد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.