ETV Bharat / state

'طبی عملے کی جانچ کے لیے الگ سے گائیڈ لائن بنائی جائے'

طبی عملے میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملے میں داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے راجستھان ہائی کورٹ نے کہا کہ ان کی جانچ کے لیے الگ عمل ہونا چاہیے۔

طبی عملے کی جانچ کے لیے الگ سے گائڈ لائن بنے: راجستھان ہائی کورٹ

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 12:00 AM IST

عدالت نے کہا کہ اس تعلق سے اگر کوئی گائڈ لائن بنی ہو تو اسے 22 مئی کو پیش کیا جائے اور اگر کوئی گائڈ لائن نہیں ہے تو، آئی سی ایم آر یا متعلقہ افسر فورا اس پر توجہ دیں اور کوئی قدم اٹھائیں۔

راجستھان ہائی کورٹ نے طبی عملے میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں کہا کہ ان کی جانچ کے لیے الگ عمل ہونا چاہیے۔ عدالت نے مرکزی اور ریاستی حکومت کو کہا کہ اس جانب جلد توجہ دیں۔

چیف جسٹن اندرجی مہانتی اور جسٹس ستیش کمار شرما کی بینچ نے یہ حکم رام ویر کی عرضی پر دیے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ صحت کارکنان سب سے آگے کھڑے ہو کر کورونا وبا کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ ایسے میں ضرورت ہے کہ صحت کارکن کے تحفظ کے لیے الگ سے ہدایت نامہ جاری کیا جائے۔

سماعت کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ صحت کارکنان کو انفیکشن اور پی پی ای کٹ کو لے کر پہلے دیے گئے خط میں پوری جانکاری نہیں آ پائی تھی۔ ایسے میں عدالت کو پوری جانکاری دینے کے لیے تین ہفتے کا وقت دیا جائے۔ عرضی میں کہا گيا کہ ریاست میں صحت کارکنان کو ڈبلو ایچ او کی جانب سے جاری گائڈ لائن پر پی پی ای کٹ مہیا نہیں کرائی گئی۔ جس کی وجہ سے صحت کارکنان میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.