ETV Bharat / state

Fear of panther in Ajmer اجمیر میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول - اجمیر خبر

ان دنوں اجمیر شہر کے چند مقامات پر تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ادھر محکمہ جنگلات تیندوے کو پکڑنے کے لئے کوشاں ہیں۔

لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول
لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول
author img

By

Published : Apr 23, 2023, 12:25 PM IST

لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول

اجمیر:ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے تیندوے کی موجودگی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ محکمہ جنگلات کا عملہ اس معاملہ پر متحرک ہے،مذکورہ محکمہ کےڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ سنیل چند نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ضلع میں کئی مقامات پر تیندوے اپنے بچوں کے ساتھ پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبادی والے علاقوں میں تیندوے کے پیروں کے نشانات نظر آنے پر کئی جگہوں پر پنجرے لگائے جا رہے ہیں، لیکن جانوروں کو جنگل کے علاقے میں گھومنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اجمیر کے نام پر تیندوے کے کئی فرضی ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں، کسی بھی افواہ پر یقین کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے سیکورٹی کے نقطہ نظر سے مسلسل گشت جاری ہے، ساتھ ہی لوگوں کو آگاہ کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلاتی علاقوں میں انسانی مداخلت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلاتی علاقوں میں بھی جنگلی جانوروں کے قریب جانے کی کوشش نہ کریں، اگر جانور اپنے بچوں کے ساتھ گھومتے نظر آئیں تو ان سے فاصلہ رکھیں۔ اگر رات کو جنگلوں میں جانور پانی پیتے نظر آئیں تو ان کی فوٹو ویڈیو بنانے کا خطرہ مول نہ لیں بلکہ ان سے دور رہیں۔ ایسی حالت میں جنگلی جانور آپ پر حملہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Panther Found In Ajmer اجمیر کے رہائشی علاقے میں تیندوے کی دہشت

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رات کے وقت جنگلی جانوروں اور جنگلات سے فاصلہ رکھیں۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تیندوے سے کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ محکمہ جنگلات نے شہری علاقوں میں دو پنجرے کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے علاقوں میں دیگر پنجرے بھی لگائے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ چند روز قبل تارا گڑھ، گلاب باڑی علاقہ وغیرہ میں تیندوے کو دیکھا گیا تھا، جس کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.