ETV Bharat / state

راجستھان: کورونا متاثرین کی تعداد 72 ہزار ہو گئی - دارالحکومت

راجستھان میں عالمی وبا کورونا کے آج صبح 695 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 72 ہزار کو پار کر گئی وہیں چھ اور مریضوں کی موت ہوجانے سے اس سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھکر 973 پہنچ گئی۔

راجستھان میں کورونا متاثرین کی تعداد 72 ہزار پہنچی

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 2:19 PM IST

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا کے ان نئے معاملوں کے بعد ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 72 ہزار 650 ہوگئی ہے اور جے پور میں تین اموات ، بوندی میں دو اور ادے پور میں ایک اور کورونا مریض کی موت ہونےسے ، اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 973 ہوگئی ہے۔

نئے معاملوں میں سب سے زیادہ تعداد میں جودھ پور میں 161 سامنے آئی ہے ۔ اسی طرح کوٹہ137 ، بھیلواڑہ 119 ، جے پور 115 ، بیکانیر 104 ، الور میں 59 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ، جودھ پور میں متاثرہ کورونا کی تعداد بڑھکر 10 ہزار 856 ہوگئی ، جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح دارالحکومت جے پور میں 9133 ، الور میں 6946 ، بھیلواڑہ میں 1973 ، بیکنیر 3962 اور کوٹا میں متاثرہ افراد کی تعداد 4387 ہوگئی ہے۔

ریاست میں ابھی تک 21 لاکھ 37 ہزار 137 افراد کی کورونا جانچ کی جاچکی ہے ، ان میں سے 20 لاکھ 63 ہزار 202 رپورٹیں منفی پائی گئیں جبکہ 1285 رپورٹیں آنا باقی ہیں۔ ریاست میں اب تک 56 ہزار 794 کورونا مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب 14 ہزار 883 سرگرم معاملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.