ETV Bharat / state

'وقف بورڈ کی زمین پر قبضہ کرنے والا زمین مافیا ہے' - جے پور میں ضلع ناگور ہیڈ کوارٹر

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے کہا کہ 'راجستھان مسلم وقف بورڈ میں سبھی لوگ ایک جیسے ہیں، کوئی بھی غریب یا امیر نہیں ہے اور وقف بورڈ کی زمین پر قبضہ کرنے والا اثرورسوخ والا نہیں بلکہ زمین مافیا کہلاتا ہے۔'

ناگور ہیڈ کوارٹر سجادہ نشین سید صداقت علی جیلانی کی جانب سے راجستھان مسلم وقف بورڈ کی کاروائی پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 10:39 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ضلع ناگور ہیڈ کوارٹر پر واقع بڑے پیر صاحب کی درگاہ کے سجادہ نشین سید صداقت علی جیلانی کی جانب سے راجستھان مسلم وقف بورڈ کی کارروائی کے پیش نظر دیے گئے بیان کے بعد راجستھان مسلم وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے جواب دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔

جے پور میں ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کہ دوران کہا کہ راجستھان مسلم وقف بورڈ میں سبھی لوگ ایک جیسے ہیں، کوئی بھی غریب یا امیر نہیں ہے اور وقف بورڈ کی زمین پر قبضہ کرنے والا اثرورسوخ والا نہیں بلکہ زمین مافیا کہلاتا ہے۔

وقف بورڈ کے زمین پر قبضہ کرنے والا زمین مافیا ہے

بودھوالی نے کہا کہ جیلانی نے جن پر زمین قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے، ان کو پہلے بھی خط لکھا جاچکا ہے۔ دوبارہ سے کلکٹر، کمشنر، چیف سیکریٹری کو اس بارے میں کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناگور میں زمینوں پر قبضہ ہٹانے کے لیے پہلے ہی درخواست دی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں ایسا نہ ہو کے ہمارے شمس خاں کا مقبرہ ختم ہو جائے، شمس خاں کے مقبرہ کو بچانا بھی ضروری ہے اور ساتھ ہی ساتھ وقف زمین کو بھی،

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص اپنے فائدے کے لیے وقف بورڈ کی زمین کو بیچتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وقف بورڈ نے راجستھان کے سبھی ضلع میں وقف بورڈ کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ناگور ہیڈ کوارٹر سجادہ نشین سید صداقت علی جیلانی کی جانب سے راجستھان مسلم وقف بورڈ کی کاروائی پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے
ناگور ہیڈ کوارٹر سجادہ نشین سید صداقت علی جیلانی کی جانب سے راجستھان مسلم وقف بورڈ کی کاروائی پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے

انہوں نے کہا کہ پھر بھی سجادہ نشین جیلانی کو کہیں بھی کوئی بات ہو تو وہ ہم لوگوں کو خط لکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں خوشی ہو گی اگر ہمارے خلاف کوئی غلط چیز نظر آتی ہے تو وہ میڈیا میں دے سکتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ جیلانی کو ان لوگوں کے لیے بھی بولنا چاہیے جو وقف کی زمین پر قابض ہیں، انہوں نے کہا کہ جیلانی سنہ 1998 تک پیسے بھی جمع کرواتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 'جیلانی نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ پندرہ روز بعد وقف بورڈ آئیں گے، پھر کہا کہ کووڈ ختم ہونے کے بعد آئیں گے، لیکن آج تک ایک مرتبہ بھی وہ مسلم وقف بورڈ کے دفتر میں نہیں پہنچے'۔

انہوں نے کہا کہ جیلانی کو ایک مرتبہ وقف بورڈ آ کر دیکھنا چاہیے کہ یہاں پر کس طرح سے کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں پر بھی جیلانی کی جانب سے الزام لگائے گئے ہیں ان کے لیے انتظامیہ کو وقف بورڈ کی جانب سے لکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیلانی کو انتظامیہ پر بھروسہ ہونا چاہیے جب ناگور کے ضلع کلکٹر کہہ چکے ہیں کہ ہم جلد ہی کارروائی کریں گے تو پھر جن جن لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے ان سب لوگوں پر کارروائی ہوگی۔

سجادہ نشین کی جانب سے بودھوالی کو کیے گئے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے خانو خان بودھوالی کا کہنا تھا ٹوئٹ کرنا ان کا حق ہے لیکن ان کو ٹوئٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ سوچنا چاہیے تھا کہ وہاں کے کمشنر بار بار پٹہ بیچ رہے ہیں ان کو لے کر جیلانی نے ایک مرتبہ بھی کسی کو خط نہیں لکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخاب کے مدنظر جیلانی کو نومبر دسمبر تک انتظار کرنا چاہیے تھا، ان کا ایک معاملہ اے ڈی جے کورٹ میں چل رہا ہے، جس میں وقف بورڈ اور جیلانی کو پابند کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.