ETV Bharat / state

لڑکی نے شادی کے نام پر بیچنے اور جنسی زیادتی کا لگایا الزام

ریاست راجستھان کے ضلع ہنومان گڑھ کے ڈبی تھانہ علاقے میں ایک گاؤں سے تقریبا 20 دنوں سے لاپتہ لڑکی نے خود تھانے میں حاضر ہوکر اپنے اہل خانہ اور مبینہ سسرال والوں پر اسے پچاس ہزار روپے میں بیچنے کا الزام لگایا ہے۔

the girl was accused of selling and raping in the name of marriage
لڑکی نے شادی کے نام پر بیچنے اور جنسی زیادتی کا لگایا الزام
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 10:52 PM IST

پولس نے بتایا کہ شری گنگا نگر ضلع کے انوپ گڑھ تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی لڑکی نے رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ اس کے والدین اور دیگر اہل خانہ نے نابالغ ہوتے ہوئے بھی شادی کے نام پر اسے پچاس ہزار روپے میں بیچ دیا۔ اس کے مبینہ شوہر سولیندر سنگھ نے اس کی جنسی زیادتی کی۔

پولس نے بتایا کہ سولیندر سنگھ نے تقریبا 20 دن پہلے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی 19 سالہ بیوی بغیر بتائے کہیں چلی گئی ہے۔

گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے تلاش کی جارہی تھی کہ وہ کل شام خود تھانے میں آگئی۔ اس نے خود کو 15 برس کی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے والدین نے 50 ہزار روپے میں شادی کے نام پر سولیندر اور اس کے اہل خانہ کو بیچ دیا۔

سولیندر اس کی خواہش کے خلاف اس کی جنسی زیادتی کرتا رہا۔ پولس نے معاملہ درج کرکے آج اس کا طبی معائنہ کرایا۔ مزید جانچ جاری ہے۔

تفتیش کے دوران لڑکی نے بتایا کہ وہ 20 دنوں تک اپنے کسی جان پہچان والے کے پاس رہی۔ جب اسے معلوم ہوا کہ پولیس اسے ڈھونڈ رہی ہے تو وہ تھانے آگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.