ETV Bharat / state

سوائی مادھو پور: ڈی ایم نے پرائمری ہیلتھ سنٹرز کا جائزہ لیا

ریاست راجستھان کے سوائی مادھو پور میں ڈسٹرکٹ کلکٹر نے لاہسوڈا، پھلودی اور رجوانہ علاقہ کا دورہ کیا، اس دوران ضلعی کلکٹر نے پرائمری ہیلتھ سنٹر لاہسوڈا، پرائمری ہیلتھ سنٹر پھلودی، پرائمری ہیلتھ سنٹر رواجنا ڈنگر اور کوآپریٹیو سوسائٹی پھلودی کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی ایم کا دورہ
ڈی ایم کا دورہ
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 8:13 AM IST

Updated : Jun 24, 2021, 9:01 AM IST

پرائمری ہیلتھ سنٹرز کے معائنے کے دوران کلکٹر نے مفت دوا، مفت ٹیسٹ اسکیم، ادویات کی دستیابی، ویکسینیشن انتظامات اور او پی ڈی سمیت صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور متعلقہ میڈیکل انچارج کو ضروری ہدایات دیں۔

ڈی ایم کا دورہ

اس دوران ضلعی کلکٹر راجیندر کشن نے بتایا کہ تینوں پرائمری ہیلتھ سنٹرز میں یہ ویکسین ختم ہوچکی ہے، کلکٹر نے بتایا کہ اس سے قبل دو یا تین روز قبل تک ضلع میں ویکسین کی تقریباً 35 ہزار خوراک دستیاب تھی جس کا استعمال کیا گیا ہے۔

راجستھان: اب تک دو کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین دی گئی

کلکٹر نے بتایا کہ جیسے ہی مرکز کی جانب سے ریاست کو یہ ویکسین دستیاب ہوگی، اسی طرح ضلع سوائی مادھو پور کو بھی ویکسین مل جائے گی۔ کلکٹر نے بتایا کہ شاید یہ ویکسین 26 جون تک دستیاب ہوجائے گی، جس کے بعد ضلع میں ایک بار پھر ویکسینیشن کا کام شروع کردیا جائے گا۔

Last Updated : Jun 24, 2021, 9:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.