اطلاعات کے مطابق شری گنگا نگر میں ارتھ مائیکرو فنانس کمپنی کے ایجنٹ سنیل پائل صبح تقریبا گیارہ بجے لال گڑھ جاٹان تھانہ علاقہ کے گاؤں بھادوں والی میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ سے رقم جمع کر اكاوالين کی طرف جا رہا تھا۔
بھادوں و الی گاؤں سے نکلتے ہی موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش لوگوں نے سنیل کو پیچھے سے دھکا مار کر گرا دیا اور اس کا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔
اس دوران سنیل نے شور مچایا اور گاؤں کے لوگ بھاگ کر آئے اور واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔کچھ ہی دیر میں پولیس موقع پر پہنچی۔
پولیس سپرنٹنڈ نٹ تارارام نے بتایا کہ سنیل کے بیگ میں تقریبا 60 ہزار روپے تھے۔ مشتبہ لٹیروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے میں ناکہ بندی کرائی گئی ہے۔
بھادوں والی سے ہنومان گڑھ کو جانے والی شاہراہ پر ایک جگہ پٹرول پمپ پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگا ہے، اس کی فوٹیج کو چیک کیا جا رہا ہے۔ نامعلوم لٹیروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔