راجستھان میں 'اندرا رسوئی' میں لوگوں کو محض آٹھ روپے میں کھانا ملے گا، اس کھانے میں سو گرام دال، سو گرام سبزی، چپاتی اور اچار دیا جا رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کی کوالٹی چیک پر کھانے کے لئے آئے لوگوں نے کہا کہ اندرا رسوئی کی یہ پہل اچھی ہے۔ اس سے انہیں فائدہ ہوگا اور انہیں اچھے کھانے کا ذائقہ مل رہا ہے۔
دارالحکومت جے پور میں واقع سندھی کیمپ بس اسٹینڈ پر اندرا رسوئی کی شروعات کی گئی ہے۔ جب ای ٹی وی بھارت نے لوگوں سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ کھانے کی کوالٹی اچھی ہے اور انہیں گھر جیسا کھانا یہاں مل رہا ہے۔
سندھی کیمپ آنے والے مسافروں، آس پاس میں رہنے والے مزدوروں، بس کنڈیکٹرز سمیت دیگر لوگوں کو اس رسوئی سے فائدہ ہوگا۔ محض آٹھ روپے میں انہیں پیٹ بھر کر کھانا مل پائے گا، وہیں لوگوں نے کہا کہ ہم لوگ حکومت کے اس فیصلے سے کافی زیادہ خوش ہیں اور حکومت کا ہم تمام لوگ اس طرح کی اسکیم کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ غریب لوگ اور جو لوگ اپنے گھر سے دور رہ کر یہاں پر کام کر رہے ہیں ان لوگوں کو کافی زیادہ فائدہ بھی ملے گا۔
واضح رہے کہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے ”کوئی بھی بھوکا نہ سوئے” کے مقصد کے ساتھ میں اس نئی اسکیم کی شروعات کی گئی ہے۔