ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے شہید اسمارک پر راجستھان مدرسہ ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچر اور سکھشاکرمیوں Teachers Hold Protest Seeking Permanent Jobs کی جانب سے اپنی ملازمت کو مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر گزشتہ 57 دنوں سے غیر معینہ مدت تک کے لئے احتجاج کرر ہے ہیں۔
حکومت کے نمائندوں کے ساتھ مظاہرین کی 13 دور کی بات چیت بھی ہوچکی ہے لیکن ابھی تک مسئلہ کا حل نہیں نکلا ہے۔
مطاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیئے جاتے اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کے نمائندوں سے کئی دور کی بات چیت بھی ہوئی تاہم وہ بات چیت ناکام رہی۔
مظاہرین کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ بھی جے پور کے شہید اسمارک پر پہنچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:جے پور: تعلیم افسران کے خلاف اردو اساتذہ کی ناراضگی
مظاہرین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کو مظاہرین کے مطالبہ کی جانب توجہ دینی چاہیے۔