ETV Bharat / state

Syed Sarwar Chishti on Nuh درگاہ اجمیرکے انجمن سید زادگان کی مسلمانوں پر ہوئے حملے کی مذمت - مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے

درگاہ اجمیرکے انجمن سید زادگان کے سیکریٹری سید سرور چشتی نے ملک میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کے خلاف کڑی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و ستم کے خلاف مذمت کر اپنی آواز بلند کی ہے۔

درگاہ اجمیرکے انجمن سید زادگان کی مسلمانوں پر ہوئے حملے کی مذمت

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 3:05 PM IST

درگاہ اجمیرکے انجمن سید زادگان کی مسلمانوں پر ہوئے حملے کی مذمت

اجمیر: پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے انجمن کے سکریٹری سید سرور چشتی نے کہا کہ ہندوستانی مسلمان اس ملک کے پیدائشی شہری ہیں۔ ایسے میں ان کا بھی اس ملک پر اتنا ہی حق ہے جتنا دوسرے لوگوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجشتہ کچھ سالوں سے مسلم سماج کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔ جس میں میڈیا کا بھی پورا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹرینوں میں نشان دہی کر مسلم ہونے کی بنیاد پر مسلمانوں کو مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے سوال کیا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیا قدم اٹھا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ منی پور میں ہونے والے واقعہ پر پورا ملک شرمندہ ہے۔ مسلم معاشرہ ان لوگوں کو یکسر مسترد کر رہا ہے جو حکومت کے ساتھ آل آئز ویل کا پرچم بلند کر رہے ہیں۔ ملک کے مسلمانوں میں اپنے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف غصہ بھرا ہوا ہے۔ اس لیے ان کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Langar in Ajmer Sharif کرناٹک کے وزیر ضمیر احمد خان کےیوم پیدائش کےموقع پر اجمیر شریف میں لنگر کا اہتمام

عالمی مشہور حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ کے مجاورین کی انجمن سید زادگان کے بیان کے بعد ملک بھر کی مسلم تنظیمیں ہندوستان میں مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و ستم کے خلاف اپنی اواز بلند کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.