اجمیر: یوگی حکومت میں مسلم سیاست دانوں کے قتل کے بعد اترپردیش کے مسلم مذہبی رہنما مولانا توقیر رضا کی جانب سے ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایک پریس کانفرنس میں دیے گئے مولانا توقیر رضا کے بیان کے بعد اب اجمیر درگاہ کے گدی نشین سید سرور چشتی کا بھی ایک بیان منظر عام پر آیا ہے۔ اترپردیش حکومت میں عام شہری کی حفاظت پر اٹھ رہے سوالات کے درمیان اجمیر درگاہ کے گدی نشین سید سرور چشتی نے کہا کہ لگتا ہے عدلیہ کا کام بند ہو گیا ہے! تمام فیصلے حکومت اور پولیس ہی لے رہی ہے۔ پولیس حراست میں قتل کے حوالے سے حکومت اور پولیس انتظامیہ کا گراف اب عام آدمی میں گرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف جسٹس اس معاملے کا نوٹس لیں!
سرور چشتی نے ایک ویڈیو اپنے فیس بک پر پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے بریلی کے مسلم مذہبی رہنما مولانا توقیر رضا کے بیان کی بھی حمایت کی ہے اور کہا کہ وہ کسی مجرم اور جرم کی حمایت نہیں کرتے لیکن انہیں عدالت پر یقین ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مسلم کمیونٹی کے نوجوانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ واٹس ایپ یونیورسٹی سے باہر نکلیں اور جرم کے خلاف انصاف کی آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہمارے مسلم بچوں کو راجستھان میں لوئر کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی جسے ہائی کورٹ نے تبدیل کر کے انصاف کیا اور بچوں کو راحت دی! اسی طرح تمام اہل وطن کو ملک کے مفاد میں ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور انسانیت کو برقرار رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Tauqeer Raza on Atiq Murder Case عتیق قتل معاملہ، یوگی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، مولانا توقیر رضا