ETV Bharat / state

بھارت پاکستان سرحد پر ایک مشتبہ شخص گرفتار - مشتبہ بھارتیہ شخص کو گرفتار

بیکانیر کے کھاجوالا کے قریب بین الاقوامی بھارت پاک سرحد کے قریب بارڈر سیکیورٹی فورس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو سرحد پار کرکے پاکستان جانے کی کوشش میں تھا۔

بھارت پاک سرحد پر ایک مشتبہ شخص گرفتار
بھارت پاک سرحد پر ایک مشتبہ شخص گرفتار
author img

By

Published : May 20, 2021, 10:48 AM IST

بیکانیر ضلع کے کھاجووالا کے پاس بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد پر گھومتے ہوئے بارڈر سکیورٹی فورس نے ایک مشتبہ بھارتی شخص کو گرفتار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص اپنی موٹر سائیکل سے سرحد کے نزدیک گھوم رہا تھا، اس دوران بی ایس ایف کے اہلکاروں نے نوجوان کو روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ وہاں سے فرار ہونے لگا۔ تبھی بی ایس ایف کے جوانوں نے اسے پکڑ کر کھاجووالا پولیس کے حوالے کردیا۔

مذکورہ شخص کے پاس سے ایک موٹرسائیکل، 9540 بھارتی کرنسی، دو اے ٹی ایم کارڈس، آدھارکارڈ، پین کارڈ، الیکشن کارڈ، دو بینکوں کی پاس بک، پاسپورٹ وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص بین الاقوامی سرحد پار کرکے پاکستان جانے کی کوشش میں تھا جسے بھارتی سرحد پر تعینات جوانوں نے گرفتار کرلیا۔

اس تعلق سے کھاجووالا تھانہ انچارج نے بتایا کہ بی ایس ایف 127 ویں کور نے بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک بھارتی ملزم کو پکڑا ہے، جسے کھاجووالا پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں مشتبہ شخص پر کیس درج کرلیا گیا ہے اور ایجنسیوں کے ذریعہ اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.