یہ اجتماع یک روزہ ہے، جو کہ جئے پور کے کربلا گراؤنڈ میں سنی دعوت اسلامی کے بینر تلے منعقد ہوگا۔
اس اجتماع کا وقت دوپہر کو تین بجے سے رات کو گیارہ بجے تک رہے گا۔
یہ بات سنی دعوت اسلامی تنظیم کے اعلی ذمہ داروں نے جے پور کے پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کے درمیان کہی۔
ذمہ داروں نے کہا کی اس اجتماع کا مقصد مسلم قوم میں پھیلی ہوئی برائیوں کا خاتمہ اور لوگوں میں اچھی باتوں کو زندگی میں اتارنے کے لیے نصیحت کرنا ہے۔
ذمہ داروں نے بتایا کہ خاص طور پر یہاں پر منشیات کے خلاف باتیں بتائی جائیں گی۔
ذمہ داران کے مطابق پروگرام میں ملک اور دیگر ممالک کے علماء کرام شامل ہوں گے۔
اس پروگرام میں جے پور ہی نہیں بلکہ ریاست کے الگ الگ ضلع سے تنظیم کے کارکن اور دیگر افراد شامل ہوں گے۔
سید محمد قادری نے بتایا کہ جئے پور شہر میں 20 برسوں کے بعد سنی اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔
اس اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے تنظیم کے کارکنان زیادہ سے زیادہ محنت کر رہے ہیں۔
تنظیم کے مطابق یہاں پر آنے والے کسی بھی شخص کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی۔