راجستھان میں چورو ضلع کے سجان گڑھ قصبے میں کل رات مہاراشٹر کے ستارا ضلع کے نوجوان جوڑے نے خودکشی کرلی۔
سجان گڑھ کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نریندر شرما نے بتایا 'وارڈ نمبر 12 میں نیاواس علاقے میں کرائے کے مکان میں ہنومان سونی اور اس کے بھائی کا کنبہ رہتا تھا۔ کل رات تقریباً 12 بجے ہنومان سونی کی اپنی بیوی رادھیکا (25) سے کسی بات پر تکرار ہوگئی۔ دونوں میں کچھ دیر تک بحث ہوتی رہی۔ اس کے بعد ہنومان سونی رات تقریباً ڈیڑھ بجے اپنے کمرے میں گیا اور رسی کا پھندا لگاکر اس پر لٹک گیا'۔
انہوں نے بتایا 'رات تقریباً دو بجے رادھیکا جب کمرے میں آئی تو اس نے اسے رسی سے جھولتا دیکھ کر شور مچایا۔ اس پر ہنومان کا بھائی اور دیگر لوگ آگئے۔ وہ ہنومان سونی کو فوراً اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دوسری جانب رادھیکا کو جیسے ہی شوہر کی موت کی خبر ملی تو اس نے اسی کمرے میں سونے چاندی کی پالش میں کام آنے والا ایک کیمیکل فرنیشر کھالیا۔ اسے بھی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بھی مردہ اعلان کردیا'۔
یہ بھی پڑھیے
سابق صدر پرنب مکھرجی کی آخری رسومات ادا
ڈی ایس پی نے بتایا کہ فی الحال موت کی رپورٹ درج کرکے پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔