صبح 10 بجے سے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہو جائے گا اور دوپہر دو بجے تک امیدوار پرچہ داخل کر سکیں گے۔
پرچہ نامزدگی کے مدنظر جے پور کے راجستھان یونیورسٹی میں کثیر تعداد میں پولیس تعینات کی گئی ہے۔ راجستھان یونیورسٹی کے طلبہ کے علاوہ کسی اور کو یونیورسٹی میں داخل نہیں کیا جارہا ہے۔
این ایس یو آئی اور اے بی وی پی کی جانب سے بنائے گئے امیدوار اپنے پورے پینل کے ساتھ پرچہ نامزدگی کے لیے آئیں گے۔ دوجی یونین کی جانب سے ایک ریلی بھی منعقد کی گئی ہے، جو الگ راستوں سے ہوتے ہوئے یونیورسٹی پہنچے گی۔