ETV Bharat / state

گروپ بندی اور بدعنوانی سے دور رہیں: اراکین اسمبلی کو وزیراعظم مودی کی نصیحت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 10:56 AM IST

Rajasthan MLAs and Ministers advised by PM Modi ریاست راجستھان کے جے پور میں وزیراعظم مودی نے ایک اجلاس میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی اور ریاستی وزراء کو گروپ بندی اور بدعنوانی سے دور رہنے سمیت دیگر مشورے دیے ہیں۔

PM Modi's advises
PM Modi's advises

جے پور: وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کے اراکین اسمبلی اور ریاستی وزراء کو مشورہ دیا کہ وہ "گروپ بندی اور بدعنوانی سے دور رہیں"۔ وزیراعظم مودی جے پور کے تین روزہ دورہ پر ہیں۔ مودی نے جمعہ کی رات جے پور میں پارٹی کے ریاستی دفتر میں اراکین اسمبلی، ریاستی وزراء اور بی جے پی کے عہدیداروں سے بات چیت کی۔

وزیر اعظم مودی نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ "آپ کو گروپ بندی اور بدعنوانی سے دور رہنا ہوگا۔ پارٹی آپ کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے"۔ انہوں نے اراکین اسمبلی سے مزید کہا کہ وہ صرف پانچ سالہ دور کو ذہن میں رکھ کر کام نہ کریں۔ "ہمیں اس چیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت پانچ سال بعد قائم ہوگی"۔

وزیر اعظم نے انہیں یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ ان بوتھوں کا دورہ کریں جہاں سے وہ انتخابات میں شکست کھا گئے تھے اور پھر جہاں سے وہ جیتے تھے وہاں جائیں اور پھر دونوں وجوہات کا پتہ لگائے اور اس پر عمل کریں۔ مودی نے مزید کہا کہ "آپ کو حکومت کے نشے میں نہیں رہنا چاہیے۔ زمین پر زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہے تاکہ ریاست میں پانچ سال بعد دوبارہ حکومت قائم ہوسکے"۔

مزید پڑھیں: مرکزی حکومت نے کئی فیصلوں کے ذریعہ اگلی نسل کا بوجھ کم کیا: مودی

اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے اراکین اسمبلی کو افسران کے بلا وجہ تبادلے سے بھی دور رہنے کا مشورہ دیا۔ مودی نے کہا کہ "تمام افسران کام کرتے ہیں، آپ کو صرف یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کام کیسے کیا جائے"۔

( آئی اے این ایس )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.