ریاست راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پنیا نے سیکر ضلع میں سامنے آئے ایک دلت پر ظلم کے معاملے میں ریاستی حکومت سے ملزمین پر جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکٹر پنیا نے سوشل میدیا کے ذریعہ کہا کہ 'یہ تو حد ہوگئی دن بدن راجستھان میں دلتوں پر ظلم کی انتہا ہو رہی ہے۔ حکومت کے سربراہ دوسری ریاستوں کے ارکان اسمبلی کی مہمان نوازی میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ کیا حال بنا دیا گیا راجستھان کا'۔
انہوں نے کہا کہ 'اس معاملے کے ملزمین کے خلاف جلد کارروائی کی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ 'سیکر ضلع میں نیمکا تھانہ علاقے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں درج فہرست ذات و قبائل کے 70سالہ مدن لال مینا کو چوری کے شبہ میں بدمعاشوں نے بےرحمی سے پیٹا ہے۔ درج فہرست ذات و قبائل کے لوگوں کے ساتھ مسلسل جرم کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔