ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ میں کانگریس رہنما ضمیر احمد کے حق میں خصوصی دعا - ضمیر احمد کی رہائش گاہ پرای ڈی کا چھاپہ

انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کرناٹک کے سابق وزیر ضمیر احمد خان کی رہائش گاہ اور کاروباری ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی۔ اسی درمیان کانگریس رہنما ضمیر احمد کے حامیوں نے حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں ان کے حق میں خصوصی دعا کی۔

اجمیر درگاہ میں کانگریس رہنما ضمیر احمد کے حق میں خصوصی دعا

author img

By

Published : Aug 6, 2021, 11:16 AM IST

کانگریس رکن اسمبلی ضمیر احمد خان مسلم رہنماؤں میں ایک عزت دار اور باوقار شخصیت مانے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بنگلور کے عوام انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

ان کی رہائش گاہ اور دفتروں پر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی چھاپے ماری کارروائی کے بعد اجمیر شریف درگاہ میں ان کی سلامتی اور عزت و آبرو سلامت رہنے کی دعا کی گئی۔

اجمیر درگاہ میں کانگریس رہنما ضمیر احمد کے حق میں خصوصی دعا

ضمیر احمد کے حامیوں کا الزام ہے کہ بی جے پی کے اشاروں پر مسلم رہنما اور غریبوں کے مسیحا ضمیر احمد کے رہائش گاہ اور دفتروں پر چھاپے مار کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں اجمیر شریف درگاہ میں ضمیر احمد کے لیے خصوصی دعا کی جا رہی ہے۔ بنگلور کے مسلم رہنما و سماجی کارکن ایوب خان کے ذریعے اجمیر شریف میں درگاہ کے خادم شیخ زادہ نافع چشتی نے دعا کا اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر: ضمیر احمد کی سالگرہ کے موقع پر درگاہ میں کھانا تقسیم

یہ بھی پڑھیں: کانگریس رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کے دفاتر اور رہائش گاہوں پرای ڈی کا چھاپہ

غور طلب ہے کہ بینگلورو میں ضمیر احمد کی جائیداد کی دستاویزات کو لے کر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جگہ جگہ چھاپے مار کاروائی چل رہی ہے۔

ضمیراحمد کے لیے دعا کرنے والے عقیدت مندوں کو امید ہے کہ خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں کی گئی دعا خالی نہیں ہوتی اور جلد ہی مسلم رہنما ضمیر احمد کی مشکلیں حل ہو جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.