اس موقع پر دنیا بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مند اپنی مرادیں پوری کرانے اور چادر پوشی کرنے آ رہے ہیں۔
ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجے واڑا کے معروف صوفی بزرگ الطاف رضا قادری نے عرس کے موقع پر خواجہ اجمیری کی درگاہ میں حاضری دی ہے۔
الطاف رضا قادری نے خواجہ غریب نواز کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مخلوق خدا کو انسانی بھائی چارہ اور محبت کا پیغام سکھایا۔
مزید پڑھیں:عرس غریب نوازؒ: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اجمیر چادر بھیجی
انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر بلا تفریق مذہب ملت عقیدت مند آتے ہیں۔
الطاف رضا قادری نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تفصیل سے بتایا کہ وقف بورڈ کی جائداد کے تحفظ کے لیے تمام خانقاہوں کو متحد اور بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔