ETV Bharat / state

سونیا گاندھی نے راجیہ سبھا اراکین کی میٹنگ طلب کی - ارٹی کی راجیہ سبھا اراکین کا اجلاس طلب

یہ کانگریس پارٹی کے نئے راجیہ سبھا اراکین کی پہلی میٹنگ ہوگی جنہوں نے 22 جولائی کو حلف لیا تھا۔

سونیا گاندھی کی راجیہ سبھا اراکین کی میٹنگ طلب

author img

By

Published : Jul 30, 2020, 10:57 AM IST

راجستھان میں سیاسی بحران اور چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے درمیان، کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کے روز صبح 10.30 بجے پارٹی کے راجیہ سبھا اراکین کا اجلاس طلب کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ پارٹی کے نئے راجیہ سبھا اراکین کی پہلی میٹنگ ہوگی جنہوں نے 22 جولائی کو حلف لیا تھا۔ ایوان بالا میں کانگریس کے اراکین کی تعداد کم ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اجلاس ملک میں کووڈ-19 کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال، بے روزگاری و دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کرنے کے لئے بلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بہار: سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر، 11 کی موت

واضح رہے کہ اس سے قبل سونیا گاندھی نے پارٹی کے لوک سبھا راکین کا اجلاس بلایا تھا۔

ورچوئل میٹنگ میں پارٹی کے اراکین پارلیمان نے پارٹی کے سابق سربراہ کے طور پر راہل گاندھی کی دوبارہ پارٹی کے سربراہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے کو گوراو گوگوئی اور مانیکم ٹیگور نے اٹھایا تھا۔

جون میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھی یہی مطالبہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.