ETV Bharat / state

ناگور: والدین کو قتل کرنے والا بیٹا سڑک حادثے میں ہلاک - امر پورہ گاؤں کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا

راجستھان کے ضلع ناگور کے صدر تھانہ علاقہ کے گاؤں بھدانہ میں زمینی تنازع کی وجہ سے بیٹے نے ہتھوڑے سے پیٹ پیٹ کر اپنے والدین کو قتل کر دیا۔

والدین کو قتل کرنے والا بیٹا سڑک حادثے میں ہلاک

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 6:01 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:59 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع ناگور کے گاؤں بھدانہ میں ایک لڑکا، اپنے بزرگ والدین کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا اور موٹر سائیکل لے جانے کے دوران امر پورہ گاؤں کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔

والدین کو قتل کرنے والا بیٹا سڑک حادثے میں ہلاک

ڈی وائی ایس پی مکل شرما نے بتایا کہ 'بیٹا حڑمان اور اس کے والد روگھارام کے درمیان کافی دن سے تنازع چل رہا تھا۔ بیٹا ہنومان اپنے والد کی آبائی زمین فروخت کرنا چاہتا تھا۔ ہنومان نے کئی لوگوں سے سود پر قرض لے رکھا تھا، اس نے پہلے 10 بیگھا زمین اور بعد میں 20 بیگھا زمین فروخت کر دی تھی۔ وہ اپنے والد روگھارام کی کھیتی کی مزید اراضی بیچنا چاہتا تھا، اس لیے یہ تنازع ایک طویل عرصے سے چل رہا تھا۔ 82 برس کے والد روگھارام اور 80 برس کی والدہ پتاسی پر بیٹے نے ہتھوڑے سے کئی بار حملے کیے جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ قتل کے بعد حڑمان موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگیا۔ راستے میں جاتے ہی وہ بھی ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گیا۔'

صدر تھانہ پولیس نے تینوں کی لاشوں کو ناگور کے جواہر لعل نہرو ہسپتال میں رکھوا دیا ہے۔ اب پوسٹ مارٹم میڈیکل بورڈ کرے گا۔

صدر تھانہ میں دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پہلا مقدمہ اس قتل کے سلسلے میں جبکہ دوسرا مقدمہ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.