ETV Bharat / state

کوٹا میں بیٹے نے باپ کو قتل کیا - راجستھان

اطلاع ملنے کے بعد ادیوگ نگرلہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو ایم بی ایس اسپتال پہنچایا گیا۔

murder
murder
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 6:51 PM IST

راجستھان کے کوٹا کے ادیوگ نگر تھانہ علاقے میں کل دیر رات شراب کے نشے میں چور ایک بیٹے نے اپنے باپ کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔

اس معاملے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر رام نارائن نے آج صحافیوں کو بتایا 'یہ واقعہ دیر رات گووند نگر کی ہریجن بستی میں پیش آیا۔ روہت بالمیکی جب گذشتہ رات شراب کے نشے میں اپنے گھر لوٹا تو شراب پینے پر اس کے باپ نے اسے منع کیا۔ اس سے ناراض ہو کر روہت نے اپنے باپ مہیش پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا اور اس کو اتنا پیٹا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا'۔

یہ بھی پڑھیے
رام گڑھ: دو فوجی اہلکار غرقاب
دہلی کسٹمز نے 88 لاکھ سے زائد کا سونا ضبط کیا، ایک گرفتار

اطلاع ملنے کے بعد ادیوگ نگرلہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو ایم بی ایس اسپتال پہنچایا گیا۔

واقعہ کے فوراً بعد ہی روہت فرار ہوگیا۔ اس کی بیوی شراب نوشی کی وجہ سے اسے بہت پہلے چھوڑ چکی ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.