سنجیونی کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے 884 کروڑ روپے کے بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات اب راجستھان ایس او جی کرے گا۔
کابینہ کے وزیر گجندر سنگھ شیخاوت اور ان کی اہلیہ سمیت تین افراد کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔
ایس او جی کو عدالت نے حکم دیا ہے کہ وہ اس پورے واقعہ کی تحقیقات کرے۔
سنجیونی کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی بدعنوانی معاملے کی تحقیقات پہلے ہی راجستھان ایس او جی کر رہا ہے اور اس معاملے میں وکرم سنگھ اور دیگر کو بھی ایس او جی نے گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:راجستھان سیاسی رسہ کشی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
ایس او جی کے ذریعہ سال 2019 میں 32 نمبر ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ سنجیونی کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی میں شکایت کنندہ کے ذریعہ لاکھوں روپے جمع کروائے گئے تھے۔
یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ یہ رقم کابینہ کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور ان کے اہل خانہ کی کمپنیوں میں لگائی گئی تھی۔
اس کے بعد کچھ لوگوں کو ایس او جی نے گرفتار کرلیا تھا ۔