ETV Bharat / state

Protest In Ajmer اجمیر میں منی پوری میں جاری تشدد کے خلاف احتجاج - گزشتہ کئی مہینوں سے منی پور

ضلع اجمیر میں سماجی کارکن اور آئی وی ایف ڈاکٹر ریکھا ورما اور طلبہ یونین کے سابق صدر بھگوان سنگھ چوہان کے حامیوں نے منی پور میں جاری تشدد کے خلاف احتجاج کیا اور میتائی برادری کے لوگوں کی حمایت کیں ضلع کلیکٹر کو صدر جمہوریہ کے نام مہمورنڈم سونپا۔

اجمیر میں منی پوری میں جاری تشدد کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 4:35 PM IST

اجمیر میں منی پوری میں جاری تشدد کے خلاف احتجاج

اجمیر:ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں گزشتہ کئی مہینوں سے منی پور میں جاری تشدد کے خلاف مختلف تنظیموں کے کارکنان نے جم کر احتجاج کیا۔اس سلسلے میں مزید معلومات دیتے ہوئے سماجی کارکن اور آئی وی ایف ماہر ڈاکٹر ریکھا ورما اور طلبہ یونین کے سابق صدر بھگوان سنگھ چوہان نے کہا کہ منی پور کی میتائی کمیونٹی بھی اس ملک کا اٹوٹ حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ معاشرہ قدیم قبائلی معاشرے کا حصہ ہے، جو ملک کی قدیم روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ایسے میں اس سماج کے لوگوں پر حملہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے۔ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود سماج کے لوگوں کے ساتھ جو واقعہ ہو رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Widow Gangraped in Deeg دیگ راجستھان میں بیوہ خاتون کی اجتماعی عصمت دری

مطالبہ کیا گیا کی مرکزی حکومت کو فوری طور پر اس اس معاملے میں دخل دینا چاہئے اور منی پور میں این آر سی کو نافذ کرنا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے منی پور میں دو برادریوں کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے منی پور میں حالات اب بے قابو سے اور نفرت نظر ا رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ منی پور میں امن و امان کے لیے ملک کے باشندے دعا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.