ETV Bharat / state

Smart City Project in Ajmer اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے باجود اجمیر شہر کی حالت قابل رحم

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 6:33 PM IST

حکومت نے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر اجمیر میں مختلف ترقیاتی کام کئے تھے لیکن ان کاموں پر نظر ڈالی جائے تو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کھوکھلا ثابت ہوتا ہے کیوں کہ اس پروجیکٹ کے تحت بنائے جانے والے تمام بس اسٹاپس خستہ حالت میں ہیں۔ Smart City Project Failed in Ajmer City

Smart City Project in Ajmer
اجمیر میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ ناکام

اجمیر: ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں کانگریس رہنما و سماجی کارکن اور انسانی حقوق کونسل کے صدر شیلیش گپتا نے شہر کے بس اسٹاپس کی ابتر حالت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے 811ویں عرس مبارک سے قبل شہر کے بازاروں، سڑکوں اور محلوں میں بکھرے بجلی کے کُھلے تاروں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو بھی جلد درست کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ Ajmer Municipal Corporation

اجمیر میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ ناکام

اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے شیلیش گپتا نے کہا کہ اے ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر میں کئی مقامات پر بس اسٹاپ بنائے گئے ہیں تاکہ بسوں میں سفر کرنے والے مسافر سردی، گرمی اور بارش کے موسم میں پریشان ہوئے بغیر بس کا انتظار کر سکیں اور آرام سے سفر کر سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بس اسٹاپ پر ڈیجیٹل گھڑیاں بھی لگائی گئی ہیں تاکہ مسافر بس کے آنے کا وقت جان سکیں لیکن اگر موجودہ صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو تمام بس اسٹاپ خراب ہو چکے ہیں۔ Dilapidated Condition of Ajmer City

سینٹرل بس اسٹینڈ کے سامنے واقع بس اسٹاپ کی خراب ڈیجیٹل گھڑیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شیلیش گپتا نے کہا کہ ان تمام بس اسٹاپس کو بنانے میں عوام کے ٹیکس کی رقم خرچ کی گئی ہے لیکن حکام کی عدم توجہی کے باعث شہر کے مختلف مقامات پر بنائے گئے بس اسٹاپ خستہ حال ہیں۔ اجمیر شہر کی سڑکوں کے برے حال اور جگہ جگہ بجلی کے کھلے تاروں کی وجہ سے آئے دن حادثے پیش آتے رہتے ہے۔ اسی کے پیش نظر مقامی شہریوں نے ضلع انتظامیہ سے اسے بھی درست کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ضلع کلکٹر، اے ڈی اے کمشنر اور میونسپل کارپوریشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر کے مختلف بس اسٹاپس کی مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.