سروہی: ریاست راجستھان کے ضلع سروہی کے آبوروڈ ریکو تھانہ علاقہ کے ماول میں بدھ کو کار اور ٹینکر کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی، کار میں چھ افراد سوار تھے۔ جن کی اس حادثے میں موت ہوگئی ہے، کار میں سوار لوگ گجرات جارہے تھے، بائیک کو بچانے کی کوشش میں یہ حادثہ پیش آیا۔ Six died in Sirohi Road Accident
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ کار میں سوار تمام افراد بری طرف سے پھنس گئے تھے۔جن میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جبکہ دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گجرات ریفر کیا گیا تاہم دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔Six died in Sirohi road accident
جانکاری کے مطابق، کار میں پالی ضلع کی بالی تحصیل کے بڈا گوڈا گمان سنگھ کے رہنے والے دیواسی سماج کے افراد، سروہی کے سرنیشور میلے میں منعقد پروگرام میں شرکت کے بعد احمد آباد کے کلول جا رہے تھے۔ ماول کٹ پر ایک موٹر سائیکل سوار اچانک کار کے سامنے آ گیا۔ موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں کار ماول کٹ سے سڑک کے دوسری طرف چلی گئی۔ واقعہ میں گجرات کی طرف سے آنے والا ٹینکر کار سے ٹکرا گیا۔ ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد کار اس کے آگے 20 دور تک رگڑ کھاتی چلی گئی۔Six died in Sirohi road accident
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور کار میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی۔ ریکو تھانہ کے افسر سوجنارام موقع پر پہنچے اور کار میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو شروع کیا۔ اس حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اسی دوران دو لوگوں کو باہر نکال کر ہسپتال بھیجا گیا۔ جس کے بعد ان دونوں کی بھی موت ہوگئی۔ Six Died In Sirohi Accident
اس حادثے کے بعد ضلع کلکٹر ڈاکٹر بھور لال چودھری، ایس پی ممتا گپتا، سی او یوگیش کمار شرما، ایس ڈی ایم اروند شرما، تحصیلدار رائچند دیواسی اور اعلیٰ حکام موقع پر پہنچے اور حادثہ کے بارے میں دریافت کیا۔ حادثے میں 23 سالہ خاتون، 12 سالہ لڑکی سمیت چار نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ افسران کی جانب سے متاثرین کے لواحقین کو اس کی اطلاع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Two Brothers Killed in Road Accident اجمیر میں سڑک حادثہ، دو بھائیوں کی موت