ذرائع نے بتایا کہ اجمیر درگاہ شریف انجمن کمیٹی کی جانب سے گزشتہ روز حسب ِ روایت چادر پیش کی گئی جس کے لئے صرف 10 لوگوں کو انتظامیہ کی منظوری ملی تھی، لیکن چادر کی رسم کے موقع پر 60 سے زائد افراد کے گروپ اس مذہبی پروگرام میں حصہ لینے پہنچ گیا۔
اس پر درگاہ کمیٹی کی اطلاع پر سرواڑ تھانہ افسر مایا جاپتے وہاں پہنچے اور دفعہ 144 کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں سمجھایا ۔
ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے چھ افراد جمال الدین، محی الدين، محمد میراج، بسنت کشواہا، اظہرالدین اور نواب قریشی نہیں مانے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ سرواڑ شریف میں چل رہے سالانہ عرس کے موقع پر چنیدہ پاس شدہ لوگوں کے ذریعے مذہبی رسوم ادا کرائی جا رہی ہے اور کسی بھی بیرونی شخص کو درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
عرس آج دوپہر ایک بجے قل کی رسم کے ساتھ اختتام پزیر ہو جائے گا۔