راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں منعقد یوم سرسید تقریب میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سربراہ سرسیداحمدخان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر مختلف شعبہ حیات میں اپنا نام روشن کرنے والے ہونہار طلبا کو انعامات سے نواز گیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طلباء تنظیم کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں سرسید احمد خان کی عظیم خدمات کی سراہنا کی گئی۔جس میں عوام کی کثیر کی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر مقررین نے سر سید احمد خان کی زندگی جدوجہد اور دور اندیشی پر روشنی ڈالی، سرسید احمد خان اُس وقت خواتین کی تعلیم و ترقی کے بارے میں سوچتے تھے جب سماج میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاتا تھا۔ اور بتایا کہ سرسید احمد خان نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی پہلی چانسلر ایک خاتون کو بنایا۔
اس ضمن میں تنظیم کے ارکان نے کہا کہ یوم سر سید احمد خان کا اہتمام گزشتہ 24 برسوں سے مسلسل کیا جارہا ہے۔ اور یہ تنظیم تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرتی آرہی ہے۔