ETV Bharat / state

بھجن سمراٹ انوپ جلوٹا اور گلوکارہ لینا گھوش نے اجمیر درگاہ کی زیارت کی - بھجن سمراٹ انوپ جلوٹا

بالی ووڈ گلوکارہ لینا گھوش اور بھجن سمراٹ انوپ جلوٹا حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی بارگاہ میں حاضری دینے پہنچے۔ حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوپ جلوٹا نے کہا کہ عالمی وبا کووڈ-19 اور بالی ووڈ پر آرہی دشواریوں سے نجات حاصل کرنے کی دعا مانگی ہے۔

بھجن سمراٹ انوپ جلوٹا اور گلوکارہ نیلا گھوش اجمیر درگاہ پہنچے

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 7:12 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی بارگاہ میں بالی ووڈ گلوکارہ لینا گھوش اور بھجن سمراٹ انوپ جلوٹا نے حاضری دی۔ جہاں انہوں نے عقیدت کی چادر پیش کر کے خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں صوفیانہ قوالی کی سماعت بھی کی۔

بھجن سمراٹ انوپ جلوٹا اور گلوکارہ لینا گھوش اجمیر درگاہ پہنچے

اجمیر شریف درگاہ پہنچ کر انوپ جلوٹا اور لینا گھوش نے جنتی دروازہ پر منت کا دھاگہ باندھتے ہوئے کامیابی کی دعا مانگی۔ ریئلیٹی شو بگ باس کے سابق کنٹیسٹنٹ انوپ جلوٹا خواجہ صاحب میں بے حد عقیدت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس مرتبہ بھی درگاہ شریف میں حاضری دینے پہنچے اور خصوصی طور پر دربار میں شاہی صوفیانہ قوالی کا لطف بھی اٹھایا۔

حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوپ جلوٹا نے کہا کہ عالمی وبا کووڈ-19 اور بالی ووڈ پر آرہی دشواریوں سے نجات حاصل کرنے کی دعا مانگی ہے۔

اس دوران انوپ جلوٹا نے بتایا کہ ہندو مذہب کی مقدس کتاب بھگوت گیتا کا اردو ورژن مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ بھگوت گیتا کا اردو میں ترجمہ کرنے والے مصنف انور صاحب کو پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :اجمیر درگاہ میں آرین خان کی رہائی کے لیے دعا

انوپ جلوٹا کے ساتھ گلوکارہ لینا گھوش بھی تھیں جنہوں نے فلم سڑک 2 میں ایک گانا بھی گایا ہے۔ لینا گھوش کو امید ہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں حاضری دینے کے بعد اب جلد ہی ان کا بھی مقدر چمک جائے گا۔

لینا گھوش اور انوپ جلوٹا کو درگاہ شریف کی زیارت بالی ووڈ دعاگو سید قطب الدین سخی نے کرائی اور دربار کی دستار بندی کر تبرک پیش کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.