اس موقع پر دنیا بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مند اپنی مرادیں پوری کرانے اور چادر پوشی کرنے آ رہے ہیں۔
رواں برس خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے 45 ممبرز ڈیلیگیشن نے چاندی کا تاج پیش کیا، جسے چادر کے جلوس کے ساتھ خواجہ صاحب کے آستانہ میں لے جایا گیا۔
چاندی کے تاج کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گیا ۔
صوفیانہ قوالی کی محفل اور سر پر چاندی کا تاج لئے زائرین و عقیدت مند یہ نظارہ دیکھتے رہے۔
مزید پڑھیں: کیجریوال کی جانب سے اجمیر درگاہ میں چادر پوشی
خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں عرس میں ہر کوئی اپنی منت مانگنے آتا ہے لیکن اس بار صوفی ریاض احمد نے بغیر مراد مانگے درگاہ میں چاندی کا تاج پیش کیا ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے وہ ایسا کرتے آ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ ان کو سونے کا تاج پیش کیا جانا تھا لیکن لاک ڈاؤن اور کورونا وبا کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔
انھوں نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ برس وہ خواجہ غریب نواز کی دربار میں سونے کا تاج پیش کریں گے۔