عالمی مشہور حضرت غوث اعظم دستگیر شیخ سیدنا عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کے پیغام انسانیت کو نو سو برس کے بعد بھی راجستھان کے ناگور سے زندہ رکھا گیا ہے۔
ملک کے ہندوستان میں قادریہ سلسلے کے بانی حضرت شیخ سیدنا عبد الوہاب جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کی درگاہ ضلع ناگور میں واقع ہے۔حضرت عبدالوہاب صاحب حضرت غوث پاک کے بڑے صاحبزادے ہیں، جو صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ عرب سے ہندوستان آئے تھے۔ راجستھان کے ریتیلے علاقے میں عبدالوہاب صاحب نے قیام کیا اور اسی جگہ سے انسانیت بھائی چارگی کا پیغام دیا، جسے آج بھی ان کی 37 ویں پشت نسل کے پیر سید صداقت علی جیلانی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
حضرت غوث پاک کی مزار عراق کے بغداد شریف میں ہے، جب کی ان کے سب سے بڑے صاحبزادے شیخ عبد الوھاب کی مزار راجستھان کے ناگور میں ہیں اور ان کی23 ویں نسل یہی پر رہ کر قادریہ سلسلہ کی نگہباں ہیں۔
حضرت غوث پاک اولیاء کے سردار کہے جاتے ہیں، آپ حضرت مولا علی رضی اللہ تعالی عنہ کے شہزادے حضرت امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ کے گیارہویں شجرہ نسب میں شامل ہیں۔ غوث پاک کے بڑے صاحبزادے کتب الہند شیخ سید سیف الدین عبدالوہاب کی 23 ویں نسل میں موجودہ سجادہ نشین سید صداقت علی گیلانی شامل ہیں, یہی وجہ ہے کہ نو سو برس بعد بھی راجستان کی سر زمیں سے قادریہ سلسلہ سے اسلام کا پیغام انسانیت آج بھی جاری ہے۔