ETV Bharat / state

Sex Scandal سیکس اسکینڈل کے تینوں ملزمان نے وائس سیمپل دینے سے انکار - ملزمان نے وائس سیمپل دینے سے انکار

راجستھان میں کوٹہ کی راجستھان ٹیکنیکل یونیورسٹی کے مشہور سیکس سکینڈل کے معاملے میں گرفتار تینوں ملزموں نے آج عدالت میں اپنا وائس سیمپل دینے سے انکار کردیا۔Sex Scandal

سیکس اسکینڈل کے تینوں ملزمان نے وائس سیمپل دینے سے انکار

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 9:00 PM IST

کوٹا:راجستھان ٹیکنیکل یونیورسٹی کے پروفیسر گریش پرمار کو کوٹہ کے دادباڑی پولیس تھانہ نے ایک طالبہ کو امتحان میں نمبر بڑھانے کے عوض جسمانی تعلق قائم کرنے کے لئے دباو بنانے کے معاملے میں گزشتہ 31دسمبرکو گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں تعاون کرنے کے لئے بھی دو طالب علم ارپت اگروال اور ایشا یادو کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔

کوٹہ کی داداباڑی پولیس کے پاس اس معاملے میں تینوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے ریکارڈ موجود ہے جس کی ملزمین کی آوازسے میلان کی تصدیق کے لئے ضلع کی خصوصی پولیس ٹیم نے گزشتہ دنوں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست پیش کی تھی جسے سماعت کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ آرڈر ایک (نارتھ) کو بھیج دیا گیا تھا۔

اس عدالت نے گزشتہ 21 جنوری کوکوٹا کی فارنسک سائنس لیبارٹری کے ڈائریکٹر کو عدالت میں حاضر ہوکر تینوں ملزموں کی آواز کے نمونے لینے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Molesting Case in Sri Ganganagar لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں تین سال قید

اسی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پولیس نے آج سخت سیکورٹی کے درمیان تینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ آرڈر ایک (شمال) کے سامنے پیش کیا تھاجہاں نمونے لینے کے لیے فرانسک سائنس لیبارٹری کی ٹیم بھی موجود تھی لیکن تینوں ملزمان نے اپنے نمونے دینے سے انکار کردیا۔ ان کے انکار کے بعد عدالت کے حکم پر تینوں ملزمان کو واپس کوٹی سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.