ETV Bharat / state

ایس ڈی او نے شیرخوار کی آخری رسومات ادا کیں - بیماری کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی

راجستھان کے بھلواڑہ ضلع کے ایس ڈی او مہیپال سنگھ نے خود قبر کھود کر چار ماہ کی شیرخوار کی آخری رسومات ادا کیں۔ کیونکہ گاؤں والوں اور شیر خوار کے کنبہ کے افراد کو شبہ ہے کہ بچی کی موت کورونا سےہوئی۔

ایس ڈی او نے شیرخوار کی آخری رسومات ادا کیں

author img

By

Published : May 29, 2020, 10:13 PM IST

ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں، راجستھان کے بھلوارہ ضلع میں ایک سب ڈویژنل افسر (ایس ڈی او) کو ایک متوفی شیر خوار کی آخری رسومات ادا کرنا پڑا۔ کیوں کہ اس کے کنبہ کے افراد اور دیگر دیہاتیوں کو شبہ ہے کہ اسے کوویڈ- 19 مرض ہوا۔

اطلاعات کے مطابق، چار ماہ کے نوزائیدہ بچے کا کنبہ حال ہی میں ممبئی سے اپنے آبائی گاؤں چھاونڈی واپس آیا تھا۔

اگرچہ شیر خوار اور اس کی والدہ کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی۔ اور انھیں ہوم کوارنٹائن کردیا گیا تھا۔ بچی کے والدکووڈ-19 مثبت پائے گئے۔ اس شخص کو ہسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں داخل کیا گیا۔

تاہم، 27 مئی کو شیرخوار شدید بیمار ہوگئی، اور اسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ بدقسمتی سے ، ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کرتے وقت بچی راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

اگلے دن، کنبہ کے افراد اور دوسرے دیہاتیوں نے بچے کی آخری رسومات کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ انہیں شبہ ہے کہ وہ بھی کووڈ-19 مثبت ہے اور اس بیماری کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ہے۔

ایس ڈی او نے شیرخوار کی آخری رسومات ادا کیں

عہدیداروں نے گاؤں والوں کو سمجھانے کی پوری کوشش کی، لیکن انہیں اس بات پر یقین نہیں آیا کہ بچی کو کورونا نہیں تھا۔

آخر کار ایس ڈی او مہیپال سنگھ نے خود ہی لاش اٹھائی اور شیر خوار کی آخری رسومات انجام دینے کے لئے آگے بڑھے۔

بعد میں کچھ پولیس اہلکاروں ، ضلعی عہدیداروں ، اور دیہاتیوں نے ایس ڈی او کی قبر کھودنے اور بچی کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.