اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں مختلف پنچایتوں اور عوامی نمائندوں نے ضلع پریشد کے سی ای او ہیمنت سوروپ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ مظاہرے میں شامل لوگوں نے ضلع کلکٹر کو سی ای او کے خلاف تحریری شکایت بھی کی۔ سابق ضلع پریشد رکن اور کانگریس رہنما شکتی سنگھ راٹھور نے کہا کہ ضلع پریشد کے سی ای او ہیمنت سوروپ ماتھر کے خلاف انگنت شکایات ہیں۔ ان سے سرپنچوں کو بڑی شکایت ہے۔ وہ عوام کے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔ Sarpanch Protest Against Zilla Parishad CEO In Ajmer Rajasthan
یہ بھی پڑھیں:BJP Minority Morcha اجمیر میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کا راجستھان حکومت کے خلاف احتجاج
انہوں نے کہا کہ سی ای او سرپنچوں کی بات نہیں سنتے ہیں۔ ان کی وجہ سے کئی ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہوئے ہیں۔ ان کی وجہ سے ریاستی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سے ہیمنت سوروپ ماتھر نے سی ای او کا عہدہ سنبھالا ہے، اس وقت سے گاؤں والوں کو سرکاری اسکیمز کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ ان کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Sarpanch Protest Against Zilla Parishad CEO In Ajmer Rajasthan