جے پور میں مسجد آہنگران کے امام مولانہ غلام معین الدین قادری نے کہا کے عید الاضحیٰ کی دس تاریخ کو عید کی خاص نماز عید گاہوں، مساجد اور درگاہوں میں ادا کی جاتی ہے۔ وہیں انہوں نے بتایا کہ اللہ کی راہ میں قربانی کرنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔ اس سنت کو مسلم طبقہ کے لوگ بخوبی انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر امن و امان کی دعا بھی درگاہوں، مساجد اور عید گاہ میں ہوتی ہے۔
وہیں انہوں نے اس تہوار کے بارے میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ خدا کی راہ میں بھینس، بکرا، بکری، مینڈا، مینڈی، اونٹ سمیت دیگر جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے لیکن بھارت میں اونٹ کی قربانی پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس لیے ہمیں سبھی مذاہب کے لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے اونٹ کی قربانی نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:
Eid-ul-Adha 2022: قربانی کے ساتھ ہی آئین کا بھی خیال رکھیں، مفتی ثناء الہدی قاسمی
وہیں غلام معین الدین قادری نے کہا کہ جس طرح عالمی وبا کورونا کے قہر کے 2 برس بعد عیدالاضحیٰ کے موقع پر اجتمائی طور پر عید کی خاص نماز ادا کی جائے گی۔ تو ہم لوگ خدا کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھا کر یہی دعا کرتے ہیں کہ جلد سے جلد جو رونق کورونا وبا سے پہلے نظر آیا کرتی تھی وہی رونق دوبارہ سے نظر آ جائے۔ واضح رہے کہ کل اتوار کے روز راجستھان میں اقیدت و احترام کے ساتھ عید الاضحیٰ کا تہوار منایا جائے گا۔