ریاست راجستھان میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کے دوران کانگریس دو خیموں میں تقسیم دکھائی دے رہے جس میں ایک گروپ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت تو دوسرا گروپ نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ کا حامی ہے۔
اس دوران سچن پائلٹ کے حامی گروپ کا ویڈیو سامنے آیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ ارکان اسمبلی آج صبح 10 ہونے والی کانگریس ارکان اسمبلی کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میٹنگ کے بعد کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے میڈیا سے کہا تھا کہ منگل کو بھی صبح 10 بجے ارکان اسمبلی کی میٹنگ طلب کی گئی ہےجس میں تمام ارکان اسمبلی کو بلایا گیا ہے اور خصوصاً سچن پائلٹ سمیت ان کے حامی اراکین کو بھی اس میٹنگ میں شریک ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ کے لیے کانگریس کے سبھی اراکین اسمبلی کو وہیپ جاری کئے جانے کے بعد بھی سچن پائلٹ اور ان کے ساتھیوں نے شرکت نہیں کی تھی جس سے کانگریس کے خیمے میں مزید ہلچل پیدا ہوگئی ہے اور لوگ وہیپ کی خلاف ورزی کرنے پر سچن پائلٹ اور ان کے حامیوں کے خلاف کاروئی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔
ان دیکھنا ہوگا کہ آج ہونے والی میٹنگ میں سچن پائلٹ شریک ہوتے ہیں یا نہیں یا پھر کانگریس پارٹی ان کے خلاف سخت کاروائی کرتی ہے۔