سچن پائلٹ نے اس کے ساتھ ہی راجستھان کے نائب وزیراعلیٰ اور ریاستی کانگریس کے صدر کا ذکر بھی ہٹا دیا ہے۔
پائلٹ نے ٹوئٹ میں کہا کہ، 'سچ کو پریشان کیا جاسکتا ہے، شکست نہیں دی جاسکتی۔'
خیال رہے کہ سچن پائلٹ اور ان کے حامی اراکین اسمبلی کو باغیانہ موقف اختیار کرنے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے راجستھان کانگریس میں لڑائی جاری ہے۔
آخر کار کانگریس نے منگل کو سچن پائلٹ اور راجستھان کے وزیر خوراک رمیش مینا اور سیاحت کے وزیر وشویندر سنگھ کو کابینہ اور پارٹی سے نکال دیا ہے۔