ETV Bharat / state

گہلوت کے بعد اب سچن پائلٹ سونیا گاندھی سے ملے - راجستھان میں کابینہ کی توسیع

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور پارٹی کے سینیئر لیڈر سچن پائلٹ کے درمیان اقتدار کے تنازع کو ختم کرنے کے لیے سرگرم ہو گئی ہیں اور انہوں نے گہلوت سے ایک دن ملاقات کے بعد آج پائلٹ سے بات کی۔

گہلوت کے بعد اب سچن پائلٹ سونیا سے ملے
گہلوت کے بعد اب سچن پائلٹ سونیا سے ملے
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 4:33 PM IST

سچن پائلٹ نے کانگریس صدر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے سونیا گاندھی سے کہا کہ راجستھان میں جلد ہی کابینہ کی توسیع ہونے والی ہے اور پارٹی کے لیے کام کرنے والے لوگوں کا بھی احترام کیا جانا چاہیے۔

گہلوت کے بعد ان کی بات چیت کے بارے میں کانگریس صدر کے سوال پر پائلٹ نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ سونیا گاندھی وہاں کے لیڈروں سے راجستھان کے بارے میں مسلسل جانکاری لے رہی ہیں کہ پارٹی کو پھر سے عروج پر لے جانے کے کیا طریقے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی کانگریس سے وابستہ تمام لیڈروں کو اس بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ راجستھان میں انتخابات جیتنے کے بعد پارٹی کس طرح واپس آئی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ریاستی انچارج جنرل سکریٹری اجے ماکن اس بارے میں مناسب فیصلہ کریں گے کہ راجستھان میں کانگریس کو مضبوط کرنے اور اس کی اقتدار میں واپسی کو یقینی بنانے کے لیے کس قسم کے فیصلے کئے جائیں۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ راجستھان میں کانگریس کی واپسی کے لیے سب کو زمینی سطح پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاست میں 2023 میں اسمبلی انتخابات ہیں اور اب اس کے لیے دو سال سے بھی کم وقت باقی ہے، اس لیے سب کو مل کر تنظیم کو مضبوط کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان حکومت سے پٹرول ڈیزل پر ویٹ میں تخفیف کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی توسیع میں تجربہ، علاقائی توازن، ذات پات کی ساخت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہوں گے اور ان تمام مسائل پر محترمہ گاندھی سے بات ہوئی ہے۔ تنظیم میں اہم رول ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل پر محترمہ گاندھی سے بات چیت ہوئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.