جودھ پور: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ 'جمہوری نظام میں صحافت کا اہم رول ہوتا ہے۔ گہلوت روزنامہ جلتیپ اور ماہنامہ مانک پتریکا کے مشترکہ زیر اہتمام مانک النکرن تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وبا کے دوران اخبارات کی اشاعت میں بہت سے نئے چیلنجز تھے۔ حکومت کی طرف سے کیے گئے ترقیاتی کاموں کو مثبت انداز میں عوام تک پہنچانے میں اخبارات کا اہم کردار ہے۔ Role of journalism important in democratic system
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کے مشکل وقت میں مہاتما گاندھی کے خیالات بہت اہم ہیں۔ ہندوستان کو پوری دنیا میں مہاتما گاندھی کے نام سے ایک الگ پہچان ملی ہے۔ گاندھی جی کے نظریات نے ملک کی آزادی کی تحریک کو متاثر کیا۔ پچھلی مرکزی حکومت کی طرف سے اقوام متحدہ میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے، گاندھی کے یوم پیدائش یعنی 2 اکتوبر کو پوری دنیا میں یوم عدم تشدد کے طور پر منایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Gehlot government On Rajiv Gandhi dreams گہلوت حکومت راجیو گاندھی کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مصروف
گہلوت نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ریاست میں بہترین بندوبست کیا گیا تھا۔ یہاں کے بھیلواڑہ ماڈل کو ملک بھر میں سراہا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجستھان میں چلائی جارہی عوامی فلاحی اسکیموں کی آج پورے ملک میں بات کی جارہی ہے۔
یو این آئی