ریاست راجستھان کے بھیل واڑہ میں ایک درد ناک حادثہ پیش آیا۔ جس میں موقع پر تین افراد کی ہلاکت ہوئی۔
اس کے علاوہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران مزید چار افراد کی موت ہوگئی۔
اس حادثے میں باقی بچے زخمی افراد کا علاج جاری ہے۔
یہ حادثہ صبح کے وقت بھیل واڑہ کے این ایچ بیجولیا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں قومی شاہراہ نمبر 27 واقع ہے۔
اس شدید حادثہ میں تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان تصادم ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں سے چھ سنگوالی گاؤں کے رہائشی ہیں جبکہ ایک کا تعلق سلاوتیہ سے ہے۔
حادثے کے بعد شاہراہ پر افراتفری پھیل گئی۔ شاہراہ پر ایک گھنٹہ کے لئے تعطل رہا۔
- مزید پڑھیں: کم پٹرول دینے پر دو درجن افراد گرفتار
بیجولیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو باہر نکالا اور شاہراہ کھول دی۔
تصادم اتنا تیز تھا کہ وین کے پرخچے اڑ گئے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔