راجستھان کے جےپور. ریاستی کانگریس حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد کا آج ایک فروری کے روز 44 وا یوم پیدائش منایا گیا۔ اس موقع پر ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یہ بلڈ ڈونیشن کیمپ دارالحکومت جے پور میں واقع وزیر کے گھر پر کیا گیا۔
اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا ۔ اپنے خون کو کیمپ میں ڈونیٹ کیا, وہی اقلیتی وزیر کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کے چاہنے والے کثیر تعداد میں ان کے گھر پہنچے۔ ان کو مبارکباد دینا شروع کیا, مبارکباد کا سلسلہ صبح شروع ہو دیر رات تک جاری رہا, واضح رہے کہ ریاستی اقلیتی وزیر صالح محمد راجستھان کے جیسلمیر کے پوکرن اسمبلی حلقے سے تعلق رکھتے ہیں۔