جے پور: راجستھان قانون ساز اسمبلی میں منگل کو صحت سے متعلق 'رائٹ ٹو ہیلتھ بل' منظور کر لیا گیا۔ بل پر اپنی بات رکھتے ہوئے وزیر صحت پرسادی لال مینا نے کہا کہ یہ بل صرف اپوزیشن کی درخواست پر سلیکٹ کمیٹی کو بھیجا گیا تھا اور سلیکٹ کمیٹی کی 6 میٹنگیں ہوئیں۔ مینا نے کہا کہ ایک بھی رکن ایسا نہیں جس کی بات کو تسلیم نہ کیا گیا ہو۔ وزیر اعلیٰ نے خود فون کرکے ڈاکٹروں سے بات کی اور ہم نے بھی ان سے بات کی، ان کی جو بھی تجاویز تھیں ہم نے سو فیصد قبول کیا ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ پہلے ڈاکٹروں نے بھی مان لیا تھا لیکن اب انہوں نے تحریک شروع کر دی ہے۔ ڈاکٹروں کے ساتھ بات چیت کے بارے میں پرسادی لال مینا نے کہا کہ کل ہی ہماری ڈاکٹروں سے دوبارہ بات چیت ہوئی۔ ڈاکٹر نے کہا کہ یہ بل نہ لایا جائے جو کہ جائز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈاکٹرز نے ان سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ بل واپس لے لیں، اگر ہم ڈاکٹروں کے مشورے پر بل واپس لیتے تو یہ ایوان کی توہین ہوتی پھر اسمبلی کا کیا جواز بنتا۔ وزیر صحت پرسادی لال مینا نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ایمرجنسی کے بارے میں جو غیر یقینی صورتحال تھی اسے ہم نے دور کر دیا ہے اور اب ہم نے صرف تین ایمرجنسی رکھی ہیں جن میں حادثہ بھی شامل ہے۔ حکومت نے کہا کہ علاج کروانے والا اگر پیسے نہیں دے گا تو حکومت س کا خرچ برداشت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi Budget Postpond دہلی حکومت کا بجٹ آج پیش نہیں ہوگا، مرکز نے لگائی پابندی