ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو راحت دلانے کا مطالبہ - لاک ڈاؤن اور مزدور

راجستھان کے ریونیو وزیر ہریش چودھری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر دیگر ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو راحت دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Revenue Minister Harish Chaudhry calls for relief of migrant workers trapped in lockdown to pm
لاک ڈاؤن میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو راحت دلانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 1:16 PM IST

Updated : Apr 16, 2020, 6:04 PM IST

راجستھان کے ریونیو وزیر ہریش چودھری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب ارسال کر کے ملک میں كورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن بڑھنے سے راجستھان کے دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں کو راحت دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہریش چودھری نے مکتو ب میں لکھا ہے کہ لاک ڈاؤن پارٹ-2 نافذ ہونے کے بعد جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں مغربی راجستھان سمیت ریاست بھر کے ہزاروں مزدور ملک کی مختلف ریاستوں میں پھنسے ہیں۔

پہلے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کا انتظار کر رہے، ان مزدوروں کی اب 19 دن مزید لا ک ڈاؤن کے بڑھنے سے تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، ایسے میں مزدور اور ان کے لواحقین بھی فکر مند ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ جو راجستھانی مہاجر دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کے آبائی ضلع تک پہنچانے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔

Last Updated : Apr 16, 2020, 6:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.