ETV Bharat / state

ریٹائر آئی آے ایس افسر دوسری بار اجمیر درگاہ کے ناظم مقرر

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 4:33 PM IST

راجستھان حکومت میں اپنی خدمات انجام دے رہے ریٹائر آئی اے ایس افسر اشفاق حسین کی اجمیر درگاہ کے ناظم کے عہدے پر تقرری کی گئی ہے۔

image
image

مرکزی حکومت کے ذریعہ تشکیل شدہ کمیٹی کے ماتحت اجمیر درگاہ کمیٹی میں اشفاق حسین دو بار ناظم رہے ہیں۔ جمعرات کے روز انہوں نے ناظم کی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل اپنے پورے خاندان کے ہمراہ درگاہ شریف کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

ریٹائر آے اے ایس افسر دوسری بار اجمیر درگاہ کے ناظم مقرر

سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نوازؒ درگاہ کی انتظامیہ کمیٹی کے دفتر میں نئے ناظم کا استقبال کیا اور گلپوشی کر عزت و احترام سے انھیں نوازا گیا۔

اس موقع پر اشفاق حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس وبأ کے پیش نظر زائرین پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور ساتھ ہی خواجہ صاحب کی تعلیمات کی تبلیغ کرکے تصوف کو فروغ دیا جائے گا۔

اشفاق حسین نے مزید کہا کہ اجمیر درگاہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیں گے اور کمیٹی کے ذریعہ قائم کردہ درگاہ کے ترقیاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے

درگاہ کے نومنتخت ناظم سے توقع کی جارہی ہے کہ زائرین اور درگاہ کے ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی اور خواجہ صاحب کے آنے والے عرس سے قبل ہی تمام ترقیاتی کام مکمل ہوجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.